جماعت اسلامی کے رہنماء اعزاز الملک افکاری کیخلاف دائر درخواستیں مسترد

جماعت اسلامی کے رہنماء اعزاز الملک افکاری کیخلاف دائر درخواستیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ( بیو ر و رپو ر ٹ ) جندول حلقہ PK95پر پشاور ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک افکاری کے خلاف خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی چار غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کر دی،تفصیلات کے مطابق مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے خالی کئے جانے والے حلقہ PK95پر 7مئی کو ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک افکاری نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم ضمنی انتخابات کے دوران خواتین کی جانب سے ووٹ پول نہ کئے جانے کی وجہ سے خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی چار غیر سرکاری تنظیموں نے الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے حلقہ PK95کے انتخابات کو کلعدم قرار دیتے ہوئے مذکورہ حلقہ پر دوبارہ انتخابات کا اعلان کر دیا تھا،الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد اعزاز الملک افکاری نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا تھا جس کے بعد خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی چار تنظیموں نے بھی اعزاز الملک افکاری کیخلاف کیس میں فریق بننے کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی تھی تاہم گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی چار غیر سرکاری تنظیموں کی درخواستیں خارج کر دی اور کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے فریقین کو 28تاریخ کو طلب کر لیا