بلدیاتی الیکشن ‘ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ‘ تفصیلات جاری ‘ انتخابی مہم شروع

بلدیاتی الیکشن ‘ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ‘ تفصیلات جاری ‘ انتخابی ...

ملتان ‘ مظفر گڑھ ‘ چوک سرور شہید ‘ میلسی ‘ میاں چنوں ‘ احمد پور شرقیہ ‘ فیروزہ ‘ راجن پور ‘ جام پور ‘ سرائے مغل ‘ چوک اعظم ‘ حاصل پور (سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) بلدیاتی الیکشن ‘ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ‘ تفصیلات جاری ‘ انتخابی مہم شروع ‘ ڈی سی او وہاڑی کا میلسی کے پولنگ سٹیشنوں کا دورہ ‘ ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس ‘ میاں چنوں میں سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کا تنازعہ حل نہ ہو سکا ۔ نادرا دفاتر میں شناختی کارڈ تجدید کرانے والوں کا رش ‘ تفصیل کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھی مختلف یونین کونسلوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں اور پارٹی ارکان سمبلی و عہدیداروں کی سفارش پر ترقیاتی کاموں کے لیئے ٹینڈر ز جاری ہو چکے ہیں جس پر تحریک انصاف نے شدید احتجاج کیا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما یو سی 10کی امیدوار چیئرمین قربان فاطمہ نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کو دی گئی درخواست میں اپنے موقف میں کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کا شیدول 20ستمبر 2015ء کو جاری کیا گیا جبکہ 28ستمبرکو ٹی ایم اے بوسن ٹاؤن ملتان نے اخبار اشتہار میں 26کروڑ روپے کے ٹینڈر شائع کیئے اور17اکتوبر کو ان کے ٹینڈرز طلب کیئے جو کہ پری پول دھاندلی ہے جس سے شفاف الیکشن ہونا ناممکن ہیں لہذا ٹی ایم اے بوسن ٹاؤن کی طرف سے جاری ہونے والے ٹینڈر منسوخ کیئے جائیں تاکہ بلدیاتی الیکشن میں کسی خاص امیدوار کو فائدہ نہ ہو سکے۔علاوہ ازیں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل ‘ آج سے امیدوار اپیلیں جمع کرا سکیں گے ۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل گزشتہ روز مکمل ہو گیا ‘ مگر رات گئے تک الیکشن کمیشن کی جانب سے فہرستیں آویزاں نہ کی جا سکیں ۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ فہرستیں آج آویزاں کی جائیں گی جبکہ شیڈول کے مطابق آج سے امیدوار اپیلیں جمع کرا سکیں گے ۔ مظفر گڑھ سے بیورو رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وارڈ نمبر 13 ٹبی حسین آباد سے بلامقابلہ کامیاب ہونیوالے ن لیگی حمایت یافتہ امیدوار کو یاسر اسد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرخلوص کاوشوں ‘ عوامی خدمت اور اہل محلہ کی جانب سے اعتماد کی بدولت کامیابی نصیب ہوئی ہے ۔ ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسر اسد خان کی بلامقابلہ کامیابی بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔ اس موقع پر قدوس نواز خان ‘ عبدالروف عرف روفی ‘ عبدالرحیم دستی ‘ شیخ شکیل وغیرہ بھی موجود تھے ۔چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز چوک سرور شہید میونسپل کمیٹی کے تمام 13وارڈز میں 84امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست ہونے کے بعد امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کردی ہے شہر بھر میں صرف چند وارڈز میں ابھی تک امیدوار سرگرم ہوئے ہیں۔ تاہم چوک سرور شہید میونسپل کمیٹی میں چےئر مینی کے پانچ گروپوں سمیت 84امیدوار شامل ہیں جبکہ تین گروپ آرائیں برادری ایک پیپلز پارٹی اور ایک گروپ کا تعلق رانا گروپ سے ہے ۔تمام گروپ اپنی اپنی مضبوطی کا دعویٰ کررہے ہیں۔ میلسی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹر کٹ کوارڈ نیشن آ فیسر ناصر جمال ہو تیانہ نے گزشتہ روزڈسڑ کٹ الیکشن کمشنر وہاڑی کے ہمراہ میونسپل کمیٹی کے پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے میلسی میاں محمد ریاض ،ٹی ایم او چوہدری محمد ندیم اور الیکشن کمشنر کے ہمراہ تھے الیکشن کے تمام انتظاما ت ماڈل ہائی سکو ل پولنگ سٹیشن کا معا ئنہ کیا اور تسلی بخش پائے گئے لیکن ہائی سکو ل والی گلی میں ایک مکان کی تعمیر کے موقع پر تعمیراتی ملبے سے گلی بند تھی جس پر پینتالیس منٹ اس ملبے کو ہٹانے کیلئے ڈی سی او اور پوری ٹیم کو انتظار کرنا پڑا اس موقع پر ڈی سی او وہا ڑی نے ٹی ایم اے حکام کی سر زنش کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر ایڈ منسٹریٹر میاں محمد ریاض نے اسسٹنٹ بلڈ نگ انسپکٹر راشد ملتانی اور سینٹری انسپکٹر مہر عزیز احمد کو معطل کردیا۔ میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق امیدواروں کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد ندیم نے وال چاکنگ مٹوا دی جبکہ سرکاری کھمبوں پر پوسٹروں اور پینا فلیکس لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق میاں چنوں بلد یا تی الیکشن مسلم لیگ ن کے ایم این اے پیر محمد اسلم بو دلہ ایم این اے بیگم مجیدہ وائیں کا ایم پی اے را نا با بر حسین سے سیٹوں کی ار جسٹمنٹ پر تنا زعہ حل نہ سکا پا رلیما نی بو ر ڈ نے ڈاکٹر غزالہ شا ہین کے علا وہ تحصیل بھر کو اوپن کر دیا تما م امید وار جو اسلم بو دلہ وائیں گر وپ اور بابر گر وپ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے سیٹو ں کی ار جسٹمنٹ نہ ہو نے کی وجہ سے انتخابی نشان آلا ٹ کر وانے کے لئے دونوں گر وپوں نے ایک ہی نشان کے لئے درخواست جمع کر وا دی جس پر ریٹرنگ آ فیسر نے تما م با لٹی کا نشان حا صل کر نے کے خواہش مند امیدواروں کو آج آفس میں بلا لیا ہے‘مسلم لیگ شہر میں دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کا فا ئدہ مخالف پا ر ٹیوں کو ہو گا ۔ احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی شنا ختی کارڈ ز کی تجد ید کر انے والوں کا نادرا دفتر رش بڑھ گیا ہے ۔ اور اُمید واران کو نسلر اپنے وارڈز کے وہ ووٹرز جن کے شاختی کارڈز کی معیاد ختم ہو چکی ہے ۔ اُنہیں ساتھ لے کر نادرا دفتر جا رہے ہیں ۔ اور اُنہیں شنا ختی کارڈز کی تجد ید کرا نے میں بھر پور معاونت فراہم کر رہے ہیں ۔ جس سے نادرا کے دفاتر میں رش بڑ ھ گیاہے ۔ فیروزہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق یونین کونسل حیات لاڑ فیروزہ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ،ریٹرنگ آفیسر خالد محمودببر نے یونین کونسل حیات لاڑ سے تعلق رکھنے والے چار پینلوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی ،مسلم لیگ ن کی طرف امیدوار برائے چیئرمین جام محمداکبرسوجھل،وائس چیئرمین چوہدری عمران علی،تحریک انصاف کی طرف سے راجہ بدیع الزمان ،وائس چیئرمین جلیل احمد عباسی ،پیپلزپارٹی کی طرف سے جام محجوب احمد ایڈوکیٹ ،وائس چیئرمین کے لئے امین سکندر ایڈوکیٹ اور آزاد امیدوارکے طور پر جام ریاض احمد بکی چیئرمین اورچوہدری وحید ارشدبطور وائس چیئرمین پیش ہوئے ،جانچ پڑتال کے دواران چوہدری وحید ارشد کی طرف سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین جام محمد اکبرسوجھل کے خلاف اعتراضات پیش کئے گئے ۔،جسے سینئر ریٹرنگ آفیسر کے پاس بھجوا دیا گیا ہے ۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بلدیاتی اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا ریٹر ننگ آفیسران کے معاون اہلکار اُمیدواروں کا فون کر کے سروسز فراہم کر نے والے محکموں کااین اوسی مانگتے رہے اس طرح فائل کی تکمیل کی جاتی رہی آج بروز بدھ اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی جس کے بعد نشا نات الاٹ کئے جائیں گے میو نسپل کمیٹی راجن پور کے وارڈ نمبر 6 ،وارڈ نمبر 1 اوروارڈ نمبر 11 کے چار اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں میو نسپل کمیٹی کے کئی وارڈز میں مسلم لیگ ن اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک گروپ کے کئی اُمیدوار آمنے سا منے آگئے ہیں۔ جام پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جام پور(نمائندہ خصوصی ) میونسپل کمیٹی جام پور کے 13وارڈوں میں جنرل کونسلر کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرانے والے امید واروں کی تفصیل اسطرح ہے ۔وارڈ نمبر 1۔نذیر احمد ڈینہ ،جاوید اقبال ،دلنواز، عبد الرزاق راجہ ،شاہد حسن قریشی ،ملک حق نواز، شیر جہان وارڈ نمبر 2۔شمشیر حیدر خان ایڈووکیٹ ،ریاض احمد فقیر ،کلیم اللہ سپل ،فیض الحسن گدارا، میا ں عمر ممتاز خواجہ ،بشارت حسین بھٹہ ، محمد جہانگیر ،محمد حسنین ،عقیل احمد ، محمد یاسر ،مرزا نجف احمد خان وارڈ نمبر 3۔صفدر حسین بھٹہ،امیر بخش بھٹہ ،محمد جمیل جنجوعہ ، کاشف بشیر مستوئی ،ملک محمد آصف منجو ٹھہ ،ذوالفقار علی ،عبد الحق ہوت بلوچ وارڈ نمبر 4۔عزادار حسین چانڈیہ ،محمد شاہجہان خان کاکڑ، شاہد احمد جان ،جانس انیس خان لاشاری، محمد اکرم چھینہ،عاصم غنی چانڈیہ ایڈووکیٹ ،مرزا محمد تسلیم وارڈ نمبر 5۔حاجی غلام عباس ڈاہا ،محمد اقبال ہسبانی ،اعجاز مشتاق شیخ ،حاجی عبد السبحان جج، افتخار علی جکھڑ ،خادم حسین گورمانی وارڈ نمبر 6۔محمد یامین قریشی ،عابد حسین کنیرا ،لیاقت علی قریشی ،محمد یونس قریشی ،عبدالغفار قریشی ،عبدالجبار شاہ وارڈ نمبر 7۔ساجد حسین لاشاری ،محمد انور سلمان ،مرزا فاروق احمد،ڈاکٹر محمد سلیم اعوان، غلام فرید کھوکھر ،ذوالفقار علی برمانی ،خاور نوید بھٹہ ایڈووکیٹ ،ممتاز احمد ،سجاد حسین ،عبد الکریم ،فیاض احمد وارڈ نمبر 8۔عبد الرؤف بالم ،محمد طارق سعید خواجہ ،محمد کاشف گل ،رانا محمد اشرف ،ملک عقیل احمد ارائیں ،سرفراز احمد قریشی ،عبد الرزاق عادل وارڈ نمبر 9محمد نواز ترک ،غلام شبیر سیال،کرم حسین ارائیں، غلام شبیر چانڈیہ، مرزا محمد عدنان خان مغل، محمد حماد ریاض ارائیں،شاہد حمید ،غضنفر زبیر خان لاشاری ،محمد زاہد کلیم ،ضیغم صادق کاشف ،ملک سبطین سرور ارائیں ،برکت علی، عبد الرشید ارائیں ،محمداقبال وارڈ نمبر 10ملک محمد اقبال ارائیں ،حاجی محمد اکرم قریشی ،ملک رحمان اقبال ارائیں ،اظہر کلیم ارائیں ،محمد سلیم انجم ،غلام مرتضیٰ قریشی وارڈ نمبر 11۔عبد الرشید قریشی ہاشمی ،جاوید احمد خان ،خالد رفیق ہاشمی ، حاجی محمد ذوالفقارعلی انجم، اللہ ڈتہ کھوسہ ،محمد اکرم شاہ، محمد اجمل بخاری، اشفاق قادر خان لغاری ،حاجی محمد نواز ارائیں،اقبال حسین ولد ملک عیسیٰ ،صابر حسین وارڈ نمبر 12۔یامین غفار ،محمد سیلم ولد خورشید احمد قریشی، محمد سلیم ولد صغیر احمد قریشی ،محمد انور قریشی ،محمد حسین قریشی ،ساجد حسین قریشی ،دلشاداحمد قریشی ،منیر احمد قریشی ،وارڈ نمبر 13۔صابر حسین ولد پیریں ڈتہ ،محمد سلیم ،نذر حسین، ملک کریم نواز ارائیں ایڈووکیٹ ،ملک شاہ نواز ،غلام یٰسین ،عاشق حسین شامل ہیں ۔ سرائے مغل سے نامہ نگار کے مطابق یو سی 83 ڈھولن چک 7 کے جماعت اسلامی کے امیدوار چئیر مین رائے محمد افضل کھرل نے ریٹرننگ افسر اور الیکشن افسر کو درخواست دی ہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی اپنے ترقیاتی فنڈ خرچ کر کے ووٹروں کی گلیاں اور نا لیاں بنا کر بلدیاتی قوانین اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو نا اہل قرار دیا جائے ۔ چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق چوک اعظم میونسپل کمیٹی میں سکروٹنی کا عمل مکمل ‘ 3 امیدوار مسترد ‘ 77 کے منظور کیے گئے ‘ کاغذات مسترد ہونیوالوں میں چوہدری خالد محمود ارائیں وارڈ نمبر 5 ‘ یعقوب بریار وارڈ نمبر 11 ‘ نوید اختر وارڈ نمبر 10 شامل ہیں ۔ حاصل پور سے سٹی رپورٹر ‘ سپیشل رپورٹر کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں سکروٹنی کے عمل میں بے ضابطگیوں کا سلسلہ عروج پرہے۔ان خیالات کا اظہار عبدالمجید رحمانی۔ فیا ض احمد خان کھوکھر امیدوار وارڈ نمبر ایک نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر ایک کی سکروٹنی کے وقت وارڈ نمبر ایک کے امیدوار فیا ض خا ن کھوکھر‘عبدالمجید رحمانی‘زوالفقار رحمانی اور ہم تینوں امیدواروں کے تائید کنندہ اور تجویز کنندہ بھی موجود تھے کہ اس دوران نام نہاد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذوالفقار رحمانی کے ختم نبوت کے بیان حلفی پر دستخط موجود نہ ہونے کی وجہ سے کا غذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق بعد ازاں سیاسی دباؤ کے بل بوتے پر محمد وسیم ریٹرنگ آفیسر نے ایک بند کمرے میں خفیہ طور پر ختم نبوت کے بیا ن حلفی پر سائن کروا کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔جبکہ ضابطہ اخلاق میں موجود ہے کہ اگر کوئی امیدوار ختم نبوت پر سائن نہیں کرتا تو اس کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونگے۔ اس سلسلہ میں کورٹ اپیل بھی کرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...