انتقال ،رسم قل ،چہلم

انتقال ،رسم قل ،چہلم

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) سابق پبلک ڈپٹی پراسیکیوٹر ملک سیف الرحمن آفریدی کی ہمشیرہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں جنہیں بعد ازاں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا مرحومہ محلہ سنگیڑھ کے ملک عمران سیف آفریدی المعرعف ڈوڈو اور یونس الرحمن کی پھوپھی تھیں میاں خیل بازار کے حاجی ندیم خان درانی اور محمد عدنان کے عاطف نے مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

شبقدر (نمائندہ خصوصی )سلیم جاوید کی والدہ وفات پاگئی۔ مرحومہ نسیم جاوید اور امجد کی بھی والدہ تھی جبکہ اے این پی کی ضلعی رہنماء وقار مٹہ اورچچی تھی۔ ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی قبرستان مٹہ میں ادا کی گئی۔ ان کی رسم قل بروزجمعرات مٹہ مغل خیل شبقدر میں ادا کی جائے گی۔

ھنگو(بیورورپورٹ)اورکزئی پریس کلب کے صدر و سینئر صحافی صالح دین اورکزئی کا خالوا چانک حر کت قلب بند ہو نے سے وفات پا گیا ہے ان کا نماز جنازہ درویزی پلوسہ سمانہ روڈ ھنگو میں ادا کی گئی۔

چکدرہ ( نمایندہ پاکستان) چکدرہ کے سمیع اللہ عرف خان لالا بقضا ئے الہی وفا ت پا گئے مر حوم کو اپنے ابا ئی قبر ستان چکدرہ میں سینکڑوں اشکبا ر انکھوں کے سامنے سپر د خا ک کر دیا گیا مر حوم نعمت خان عثمان علی شاہ اسما عیل ٹیلر ظا ہر شاہ ٹیلر کے بھا ئی جبکہ جے ٹی ائی کے سابق صو با ئی صدر قار ی عد نا ن کے چچا تھیں نماز جنا زہ میں ہر مکتب فکر کے لو گو ں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...