صوابی میں ایک شخص جائیداد کے تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گیا

صوابی میں ایک شخص جائیداد کے تنازعہ کی بھینٹ چڑھ گیا

صوابی( بیورورپورٹ) گلشن آباد صوابی میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ مہر دل خان سکنہ گلشن آبا د مانیری پایاں نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ فواد اور ان کے والد عبدالرحمن نے فائرنگ کر کے ان کے بھائی شیر افسر خان کو قتل کر دیا۔ جب کہ فائرنگ سے ملزم فواد کا چچانبات ولد مرزا حیات شدید زخمی ہو گیا۔ وجہ قتل تنازعہ اراضی بیان کی ہے۔ صوابی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...