مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 10افراد لقمہ اجل بن گئے

مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 10افراد لقمہ اجل بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال، پیلی، ساہوکا، بوریوالا، لودھراں، شہر سلطان، سلطان پور، جمال پور، فقیر والی، رحیمیار خان (نمائندگان) حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 10افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خانیوال (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقے موضع رام پور نزد تھانہ اروتی کے رہائشی مختار احمد ولد محمدفاضل جو کہ کنسٹرکشن کا کام کرتا تھا پک اپ پر سامان لے کر جارہا تھا کہ بستی ملوک کے قریب چک نمبر384ڈبلیو بی لودھراں پک اپ درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں مختار احمد جاں بحق ہوگیا۔ پپلی سے نمائندہ خصوصیکے مطابق نواحی پُل پٹھہ کے قریب مستر ی سید محمداپنے آرے کے سامنے روڑ کراس کر رہا تھا،اچانک تیز رفتار مو ٹر سائیکل ٹکرا گیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔فقیروالی، بوریوالا سے نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر کے مطابق نواحی گاؤں 181/9r کے رہائشی نمبردار اقبا ل،محمد ایوب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے بھائی ماسٹر خورشید عالم عرف پنو بھتیجے کی شادی سے موٹر سائیکل پر واپس جارہے تھے 432/6r کے قریب انکا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ لودہراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چندو موڑ کے نزدیک جلالپور پیر والا کی طرف سے ٹریکٹر ٹرالی آرہی تھی جس سے ہائی ایس ٹکرائی اور پیچھے سے جانیوالی ہائی ایس آگے والی ہائی ایس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں خادم حسین ولد محمد حسین قوم کھوکر بستی مولے والد صبرہ کا رہائشی جاں بحق ہوگیا اور طاہر، شہناز زوجہ اکبر شدید زخمی ہوگئے۔ لیاقت، ناصرہ، کلثوم، شہناز، زمرد زخمی ہوگئے۔ ساہوکا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق دیوان بابا حاجی شیر میں محکمہ اوقاف کی غفلت اور لاپرواہی سے ایک نوجوان نے تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار دی،حضرت دیوان بابا حاجی شیرؒ کے استازدربار بابا سلطان فلک شیر کی دربار پر متعین نگران پیررستم ریاض نے ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف چوہدری خالد سے مل کراپنی جگہ پر پانچ ہزارروپے ماہوار پر ایک نوجوان محمد حفیظ ولد گل محمد جٹ سکنہ 317ای بی کو ملازم رکھا ہواتھا جو مزار کے جملہ امور سرانجام دے رہاتھا گزشتہ ایک ماہ سے دربار سے منسلک وضو خانہ کی ٹونٹیوں میں کرنٹ آیا ہواتھا جس کے بارے میں محمد حفیظ نے کئی بار حکام کو آگاہ کیا مگر توجہ نہ دی گئی ،گزشتہ رات محمد حفیظ کو وضو خانہ میں کرنٹ لگ گیا اور اس نے موقع پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی ۔سلطان پور سے نامہ نگار کے مطابق علی پور شہر کے محلہ فاروقیہ کے رہائشی رانا یٰسین کی بیٹی اپنی ہی برادری کے رانا بلال نامی لڑکے کو پسند کرتی تھی اوردونوں ہی ایک دوسرے کو چاہتے تھے جس کا دونوں گھروں کا علم ہوگیا اوردونوں کے والدین نے ان کا آپس میں چار روز قبل نکاح کردیاجس کا راناسفیان کو شدید رنج تھا۔گذشتہ سہ پہر کو جب رشما اپنی بڑی بہن ہما کے ساتھ اپنے گھر میں کھانا کھارہی تھی اسی اثنا میں موقع پاکر رانا سفیان مسلح ہوکر آگیا اوراس نے سیدھا فائر ہما کی جانب کیا جس کو بچانے کیلئے اس کی بڑی بہن رشما سامنے آگئی فائر اس کو جالگاا وروہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئی ۔ مقتولہ کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور پوسٹمارٹم کیلئے پہنچا دی گئی ہے۔ شہر سلطان سے نامہ نگار کے مطابق ماموں کی شادی میں دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے والہ بھانجہ جاں بحق سماب صفدر سکھانی اپنے دوستوں کے ہمراہ دعوت کھا رہا تھا کہ اچانک حالت غیر ہوگئی۔ اسے نشتر ہسپتال ملتان روانہ کر دیا گیا جہاں پہنچ کر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفی سماب صفدر سکھانی کے ولد صفدر سکھانی سکنہ خانپور بھانی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ شہر سلطان میں درخواست دیدی۔ جمال پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چرواہا محمد حسین آرائیں معمول کے مطابق دریائی علاقہ میں مال مویشی چرا رہا تھا کہ جڑی بوٹیوں میں چھپے سانپ نے اس کے ڈائیں پاؤں پر ڈنگ مار دیا ۔ تھویڑی ہی دیر بعد متاثرہ شخص چل بسا۔ رحیم یارخان سے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق گزشتہ روز لیاقت پور کے رہائشی60سالہ محمد حنیف اور تلہ گنگ کے رہائشی 55سالہ اعتبار خان کو یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاںیہ دونوں متاثرہ طبی امدا دکے باوجود جانبر نہ ہوپائے۔ انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔