صوابی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی اندھیر نگری
صوابی( بیورورپورٹ) درہ ضلع صوابی کے عوام نے محکمہ گیس کی جانب سے کھودے گئے گڑھے میں آئے رو ز لوگ گر کر زخمی ہونے کے واقعات پر شدید احتجاج کر تے ہوئے اعلان کیا کہ اگر محکمہ گیس نے گاؤں درہ مین سوئی گیس کا کام جلد مکمل نہ کیا تو عوام بھر پور احتجاج کرینگے۔ اس سلسلے میں سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن درہ کا ہنگامی اجلاس صدر محمد فیاض کی صدارت میں ہوا جس میں نوجوان محمد اسرار جو کہ محکمہ سوئی گیس کے کھودے ہوئے گڑھے میں گر گیا تھا کے حادثے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دو ماہ سے محکمہ گیس والوں نے گاؤں میں بڑے بڑے گڑھے کھودے ہیں لیکن کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے یہ تاحال کھلے پڑے ہیں جو آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں ۔ اسی طرح واپڈا کا گیارہ ہزا ر کے وی کا ایک پول بھی وہاں نصب ہے جو کہ کسی بھی وقت گر کر ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ناظم حشمت اللہ نے کہا کہ اگر متعلقہ کام د و دن میں مکمل نہ کیا گیا تو جس افسر نے درہ کے پانچ انچ قطر کے پائپ دوسری جگہ شفٹ کئے تھے اسے بے نقاب کرونگا#