درگئی ،یوتھ کونسلرز ایسوسی ایشن کا قیام اسماعیل صدر منتخب

درگئی ،یوتھ کونسلرز ایسوسی ایشن کا قیام اسماعیل صدر منتخب

درگئی( نمائندہ پاکستان )یوتھ کونسلرز تحصیل درگئی کا پر ہجوم اجلاس۔ یوتھ کونسلرز ایسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ ۔ تحصیل یوتھ کونسلر محمد اسماعیل صدر ، علی محمد خان جنرل سکرٹری منتخب ۔ مزید عہدیداروں کے چناؤ کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کا تہیہ تحصیل درگئی میں نوجوان نسل کو کھیل کھود سمیت اہم امور میں حل طلب مسائل پر تفصیلی غور و حوض تفصیلات کے مطابق : تحصیل درگئی کے تمام یونین کونسلوں اور ویلج کونسلوں کے منتخب یوتھ کونسلرز کا ایک پر ہجوم اجلاس زیر صدارت تحصیل یوتھ کونسلر محمد اسماعیل منعقد کیا گیا ۔اجلاس کے انتظامات یوتھ کونسلر علی محمد نے کرکے یوتھ کونسلرز کی یونٹی بنائی۔اجلاس کے دوران تمام منتخب یوتھ کونسلر نے تحصیل درگئی کے سطح پر یوتھ کونسلرز ایسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ کرکے تحصیل یوتھ کونسلر محمد اسماعیل کو متفقہ طور پرصدر جبکہ یوتھ کونسلر ویلج کونسل وزیر آباد علی محمد خان کوجنرل سکرٹری منتخب کرلیا ہے ۔ اجلاس کے دوران یوتھ کونسلرز ایسوسی ایشن کے مزید عہدیداروں کے چناؤ کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کا تہیہ کرکے یونٹی کو مزید وسعت دینے کا بنھی فیصلہ کرلیا ہے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے یوتھ کونسلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سکرٹری علی محمد خان نے کہا کہ یوتھ کونسلرز نے تحصیل درگئی میں نوجوان نسل کو کھیل کھود سمیت اہم امور میں حل طلب مسائل پر تفصیلی غور و حوض کیا ہے اور یہ صرف آغاز ہے اس یوتھ کونسلرز اتحاد کو مزید فعال بنا ئیں گے۔ انہون نے کہا کہ یوتھ کونسلرز کے اس پر ہجوم اجلاس نے ضلعی اور تحصیل حکومتوں سے پر زور مطالبات کرلئے ہیں کہ یونین کونسلہیروشاہ کے علاقہ ہریانکوٹ اور پلوناؤ میں قائم سپورٹس گراؤنڈز فوری طور پر کھول دئے جائیں ۔ جہازونو ڈاک سخاکوٹ سپورٹ سٹیڈیم میں لائٹنگ کا نظام درست کیا جائے۔ یونین کونسل سخاکوٹ جدید میں نوجوان نسل کو سپورٹس مواقع فراہم کرنے کے لئے گراؤنڈ کی تعمیر پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے تحصیل درگئی کے تمام علاقوں میں منشیات کے کنٹرول اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...