ملاکنڈ میں کثیر لاگت کے منصوبوں پرعملدر آمد ہورہا ہے ،کمشنر

ملاکنڈ میں کثیر لاگت کے منصوبوں پرعملدر آمد ہورہا ہے ،کمشنر

چکدرہ ( نمایندہ پاکستان) صو با ئی حکو مت عوام کی معیا رزند گی بد لنے اور سہو لیات دینے کے لیے ملا کنڈ ڈویژن میں جیکا جا پا ن پرا جیکٹ کے ذر یعے کثیر الا گت منصو بے مکمل کر رہی ہیں دیر لو ئر اور ملا کنڈ کے اضلا ع کو اپس میں ملا نے والا قلنگئی کما لہ پل دس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مکمل کمشنر ملا کنڈ ڈویژن عثما نی گل نے با ضابطہ افتتاح کیا رابطہ پل کے افتتاح کے موقع پر قومی وطن پا ر ٹی کے سابق وزیرو ممبر صو با ئی اسمبلی بخت بیدار خان ڈپٹی کمشنر لو ئر دیر عر فا ن اللہ وزیرڈپٹی کمشنر ملا کنڈ آغا علی عبا س ضلع نا ئب نا ظم عبدا لر شید تحصیل نا ظم ملک قمر زمان اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ زاہد پرویز وڑا ئچ اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اشفاق تا رانی ضلعی کونسلر واصل خان تحصیل کونسلران امتیاز خان ،عبداسلام ایڈوکیٹ اور معززین علا قہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ اس موقع پر کمشنر ملا کنڈ ڈویژن عثمانی گل نے کہا کہ 2010کے تباہ کن سیلا ب کے نتیجے میں کئی راطبہ پل بہہ گئے تھیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید تکا لیف کا سامنا رہا انھو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت نے دیر لو ئر اور ملا کنڈ اضلا ع کو ملا نے والے رابطہ پل کو تین سال کے عر صہ میں مکمل کیا آج عوام دو طر فہ ٹر یفک کے ذر یعے پل کو با آسا نی استعمال کر سکتے ہیں ممبر صوبا ئی اسمبلی اور عوامی نما ئندوں نے کمشنر کو چکدرہ با ئی پاس کی تعمیر اور دوسرے رابطہ سڑکو ں کی تعمیر میں مدد کے لیے کہا جس پر کمشنر نے اپنے طور پر ہر قسم کے تعاون کا اعادہ کیا پل کے افتتاح کے موقع پراسسٹنٹ ڈئر یکٹرنیسپاک محمد عثمان اور ریزڈنٹ ا نجنیئر ایمل اقبال نے کمشنر ملا کنڈ عثمانی گل کو پل کے تعمیر کے با ر ے میں تفصیلی بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا جیکا اسسٹیڈ پرا جیکٹ قلنگئی پل کو پرا جیکٹ منجمنٹ یو نٹ اور سی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا حکو مت کے زیر نگرا نی نیسپا ک کے ذریعے دس کروڑ روپے کی کثیر لا گت سے پا یہ تکمیل تک پہنچا یا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...