وفاقی وصوبائی حکومتیں انتخابی وعدے پوری نہیں کرسکیں ،احمد حسن

وفاقی وصوبائی حکومتیں انتخابی وعدے پوری نہیں کرسکیں ،احمد حسن

تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) پا کستان پیپلز پارٹی کے سنیٹر احمد احسن خان نے کہا ہے کہ مرکزی و صوبائی حکومت عوام سے کیں ہوئے وعدئے پورا نہ کر سکے اور سابقہ دور میں کیں گئے ترقیاتی کامون پر تختیاں بدل کر عوام کو دھوکہ کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے دور افتادہ علاقہ لاجبوک درہ منڈی منزی میں سابقہ ناظم محمد زمان کی تعاون سے بنی والی سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ مزکورہ سڑک سابق ناظم یونین کو نسل لاجبوک محمد زمان نے اپنے مدد اپ کی تحت سترہ لاگت روپے کی لاگت سے ڈھائی کلومیٹر سڑک مکمل کیا۔۔ افتتاحی تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی صاصبزادہ ثناء اللہ خان ، سابقہ ایم پی اے محمد زمین ایڈوکیٹ، سابق ناظم محمد زمان ٹھکیدار سبحان الدین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پیپلز پارٹی کے سنیٹر احمد حسن خان نے کہاکہ مرکزی اور صوبائی حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہیں اور ایک دوسرئے کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔ انہون نے کہاکہ ضلع دیر ایک قدرتی خوبصورت علاقہ ہے مگر ہر دور میں حکومت دیر کو نظر انداز کرتے ہیں ۔ انہوں نے وادی لاجبوک کی خوبصورتی کی حوالے دیتے ہوئے کہاکہ یہ جنت نظیر وادی مسائل اور امدرفت کی مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں اور دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں ۔ انہون نے کہاکہ وادی لاجبوک کی مسائل کی حل کیلئے عملی اقدامات کرینگے اور اپنے فنڈمیں یہاں کے عوام کے مسائل حل کروں گا۔ سنیٹر احمد حسن خان نے کہاکہ شہید ظاہر شاہ بھائی جان اور ان کے بھائی سابقہ ایم پی اے محمد زمین نے صرف یونین کونسل لاجبوک میں سولہ سکولز بنا کر اسی علاقے سے دلی محبت کا ثبوت دیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی ثناء اللہ اور محمد زمین ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ میدان میں اربوں روپوں کی ترقیاتی کامیں کیں تھے اور جماعت اسلامی کے ممبران اپنے عوام کو بھول چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی کے 93 اپر دیر کے ضمنی الیکشن میں عوام نے جماعت اسلامی کو مسترد کرکے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو جتوایا۔ انہوں نے کہاکہ اسی سڑک کو کمرٹال خال روڈ کے ساتھ ملایا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ ایندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کلین سوپ کرئیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...