لوند خوڑ میں جوانسال دوشیزہ کی لاش برآمد ،شناخت نہ ہوسکی

لوند خوڑ میں جوانسال دوشیزہ کی لاش برآمد ،شناخت نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ (نامہ نگار ) تھانہ لوند خوڑ کے حدود عمر آباد میں دوشیزہ کی قتل شدہ لاش برآمد لوند خوڑ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لئے مردان بھیج دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ لوند خوڑ کے حدود عمر آباد میں پیر اور منگل کے درمیانی شب نا معلوم ملزمان نے 24 سالہ دوشیزہ کو قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دیا اور فرار ہو گئے منگل کی صبح لوند خوڑ پولیس کو لاش کی اطلاع ملی تو انھوں نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردان روانہ کر دیا جہاں میونسپل کمیٹی نے لاش کو لاوارث قرار دے کر دفنا دیالوند خوڑ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی