ٹانک میں ڈبل سواری وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

ٹانک میں ڈبل سواری وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

ٹانک(بیورورپورٹ)ٹانک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144کانفاذ کرتے ہوئے یکم محرم الحرام سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی لاؤڈاسپیکر کے استعمال ،اسلحہ کی سرعام نمائش اور وال چاکینگ پر بھی پابندی عائد ہو گی ڈپٹی کمشنر ٹانک حبیب اللہ خان وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کو محر م الحرام کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے انتظامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹانک میں امن برقرار رکھنا ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ محرم الحرام ٹانک میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہو سکے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ،ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش ،کھلے عام پیٹرول کی فروخت،وال چاکیکنگ،مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد ،جلوسوں کے راستوں پر ایل پی جی اور سی این جی کی فروخت ،شیعہ ذاکرین اور سنی علماء جن کو حکومت نے بین کیا ہوا ہے،نفرت انگیز تقاریر اور عوامی ریلیوں پر 12روز کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی 14اکتوبر سے لیکر 25اکتوبر تک برقرار رہے گی ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدامات کا مقصدمحرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ٹانک کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور ضلع بھر کے محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ٹانک میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کو پاک آرمی کی مکمل سپورٹ حاصل رہے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...