یوسی سطح پر تشکیل ڈینگی ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری

یوسی سطح پر تشکیل ڈینگی ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری

ملتان (خبر نگار، جنرل رپورٹر) ملتان شہر میں ڈینگی خاتمے کی مہم اور صفائی کی خراب صورتحال کے پیش نظر عملہ صفائی کے ڈیوٹی اوقات کار 11گھنٹے تک بڑھائے جانے سے ملازمین شدید تشویش(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

میں مبتلا ہیں اور انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے ڈیوٹی اوقات کار بڑھانے پر ڈبل ڈیوٹی الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شیر یار کی طرف سے 5اکتوبر کو آفس آرڈر نمبر 26/MD/MWMC کے تحت 1914سینٹری ورکرز سپروائزر، انسپکٹرز، اسسٹنٹ سینی ٹیشن آفیسرز کے ڈیوٹی اوقات کار بڑھا کر صبح 5بجے سے شام 4بجے تک کر دیئے گئے تھے اور دوپہر 1بجے تا 2بجے تک 1گھنٹہ کیلئے وقفہ دیا گیا تھا۔ جبکہ سینئر منیجر آپریشن کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر ان اوقات پر سختی سے عملدرآمد کروائے اور ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر صبح 6 بجے، دوپہر 12بجے، اڑھائی بجے اور پونے 4بجے تمام ملازمین کی حاضری چیک کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے ڈیوٹی اوقات کار بڑھائے جانے سے عملہ صفائی تشویش میں مبتلا ہے اور اپنوں نے اس صورتحال پر ڈبل ڈیوٹی الاؤنس ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاجی لائحہ عمل شروع کرنے کیلئے مشاورت بھی شرع کر دی گئی ہے۔ نشتر ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں مزید 7متشبہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ جنکے خون کے نمونے حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک نشتر ہسپتال میں لائے جانے والے ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 90ہوچکی ہے اور یہ وہ مریض ہیں۔ جنمیں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہوچکی ہے اور اس وقت ڈینگی وارڈ میں کل 17مریض زیر علاج ہے۔ گز شتہ رو ز ڈ ی سی او آ فس میں منعقد ہ انسد اد ڈ ینگی مہم کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ کہا کہ موسم میں تبدیلی آ نے تک ڈ ینگی مچھر کو افزائش کیلئے مو زو ں ما حو ل میسر ہو رہا ہے جس کی وجہ شہریو ں کی جا نب سے اپنے گھرو ں اور دفاتر میں صفا ئی وستھرا ئی نہ رکھنا ہے ۔انہو ں نے محکمہ صحت کو ہدا یت کی کہ یونین کونسل کی سطح پر تشکیل دی گئی ڈ ینگی کی ٹیمو ں کی موئثر مانیٹرنگ کی جا ئے ۔اجلاس میں بر یفنگ دیتے ہو ئے محکمہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ،پی ایچ اے اور ٹا ؤ نز کے حکا م نے بتا یا کہ رو زانہ کی بنیا د پر قبرستانو ں ،گودا مو ں اور عوامی مقا ما ت کی سکر یننگ کر کے مو ئثر اند از میں سپر ے کیا جارہا ہے جبکہ شہر یو ں میں ڈ ینگی کے خلا ف شعور اجا گر کر نے کیلئے بھی مہم چلا ئی جارہی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...