چارسدہ ،منتخب نمائندوں کی ٹی ایم اے کیخلاف احتجاج کی دھمکی

چارسدہ ،منتخب نمائندوں کی ٹی ایم اے کیخلاف احتجاج کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ)منتخب عوامی نمائندوں نے ٹی ایم اے کی ناقص کار کر دگی کے خلاف ٹی ایم اے کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی دھمکی دے دی ۔ گھڑی حمید گل ، کو ثر آباد، قائد آباد ، پاپڑہ کورونہ اور نواب کورونہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر وبائی امراض کا سبب بن رہے ہیں۔ نکاسی آب نالے گندگی سے بھرے پڑے ہیں مگر ٹی ایم اے اہلکار اور ذمہ دار حکام خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ناظم ہدایت اللہ ۔ تفصیلات کے مطابق نائبر ہوڈ کونسل ایم سی تھری ، ایم سی ون کے کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ناظم ہدایت اللہ منعقد ہو ا۔ اجلا س میں نائب ناظم جان عالم ہشنغرے ، دیگر کونسلران ، سلیمان ، زبیر شاہ ، اویس احمد ، اختر منیر ، ابراہیم سمیت خواتین اور اقلیت کونسلر نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں علاقے کے مختلف مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ناظم ہدایت اللہ ، نائب ناظم جان عالم ہشنغرے اور دیگر نے کہاکہ کونسل میں شامل گاؤں گڑھی حمید گل ، کوثر آباد، قائدآباد، پاپڑہ ، نواب کورونہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑ ے ہیں جبکہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیاں بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہے مگرٹی ایم اے اہلکار اور ذمہ دار حکام خواب خر گوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی سی چارسد اور ٹی ایم او سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرکے صفائی کا عملہ متعلقہ علاقوں میں بھیجیں بصورت دیگر وہ علاقے کے عوام کو ساتھ ملا کر ٹی ایم اے کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔ کونسل نے صوبائی حکومت ، وزیر بلدیات ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل سے اپیل کی کہ یوسی ایم سی ون کے سابقہ اکاؤنٹ کو تینوں این ایچ سی میں برابر تقسیم کرنے کے احکامات جاری کریں۔