ودہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کرینگے ‘ تاجر برادری نے تہیہ کر لیا ‘ خواجہ سلیمان صدیقی

ودہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کرینگے ‘ تاجر برادری نے تہیہ کر لیا ‘ خواجہ سلیمان ...

ملتان (پ ر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تاجر برادری نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت ادا نہیں کریں گے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہٹ دھرمی پر تاجر برادری کو گہری تشویش لاحق ہے حکومتی نمائندوں سے متعدد بار مذاکرات ہوئے لیکن ہر بار حکومت کی جانب سے معاملے کو الجھانے کی کوشش کی گئی تاجر برادری آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں حکومتی امیدواروں کو شکست فاش دے کر ود ہولڈنگ ٹیکس اور حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا بھرپور اظہار کرے گی ۔

سلیمان صدیقی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...