چارسدہ ،دینی مدرسہ کے 2 نو عمر طلبہ پر اسرار طورپر لاپتہ

چارسدہ ،دینی مدرسہ کے 2 نو عمر طلبہ پر اسرار طورپر لاپتہ

چارسدہ (بیورورپورٹ)کلاڈھیر مدرسہ ضیاء القرآن میں مقیم دو طلباء پر اسرار طور پر غائب ہو گئے۔ منتظمین اور لواحقین میں تشویش ۔ ایف آئی درج ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں مر دان روڈ پر واقعہ دینی مدرسہ ضیاء القرآن میں مقیم دو 12سالہ بچے سیف اللہ ولد روح اللہ سکنہ افغان کالونی حال چوتی پل اور محمد علی ولد مرحم شاہ سکنہ پڑانگ پر اسرار طور پر غائب ہو گئے ہیں۔ طلباء کے لواحقین اور مدرسہ کے منتظمین نے کافی تلاش و بسیار کی مگر دونوں بچوں کا کہیں کچھ پتہ نہیں چلا ۔ بچوں کے لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ کسی کو بچوں کے بارے میں معلومات ہو تو لواحقین کے موبائل نمبر ات 0315-7046995۔03138833053 پر رابطہ کریں یا قریبی پولیس سٹیشن کو اطلاع دیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...