دنگا فساد کرنیوالے ملک دشمنوں کاجے یو آئی سے کوئی تعلق نہیں ، فضل الرحمن

دنگا فساد کرنیوالے ملک دشمنوں کاجے یو آئی سے کوئی تعلق نہیں ، فضل الرحمن

ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ) جو پاکستان میں دنگا فساد کرتے ہیں وہ پاکستان کے وجود کے دشمن ہیں جو پاکستان کے وجود کا دشمن ہے اسکا جے یو آئی سے کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

علماء اسلام پاکستان کے امیر وکشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے اپنی رہائش گاہ پر مولانا قاری جمال عبدالناصر کی قیادت میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کے ساتھ ہیں مگر دینی مدارس کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا علماء اور دینی مدارس محب وطن ہیں انڈیا ، اسرائیل ارو یہودیت کے ایجنٹ ملک کے غدار ہیں کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونیوالی صورتحال سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے پاکستان میں شدت پسندی ، را ء کے یا پھر اسرائیل کے ایجنٹ کر رہے ہیں حکومت پاکستان ملک کے غداروں کے خلاف ایکشن لے اور ملک دشمن جماعتوں پر فوری طور پر بین لگایا جائے مذہبی طبقہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ مغرب کی سازش ہے۔جمعیت علماء اسلام کے وفد نے مولانا فضل الرحمن کو ڈیرہ غازی خان آنے کی دعوت دی جسے مولانا فضل الرحمن نے قبول کر لیا عنقریب جماعتی پروگرام پر مولانا فضل الرحمن ضلع ڈیرہ غازی خان آئیں گے مولانا فضل الرحمن کی حج سے واپسی پر وفد نے انکو مبارک باد دی اور مولانا فضل الرحمن نے بلدیاتی الیکشن میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی جے یو آئی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔ وفد میں جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سرپرست مولانا عبدالغفور گورمانی ، جمعیت تحصیل تونسہ کے امیر مولانا محمد رمضان اور دیگر علماء بھی شامل تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...