ممبر صوبائی اسمبلی اور ٹی ایم اے عملہ میں دوسرے روز بھی ہاتھا پائی

ممبر صوبائی اسمبلی اور ٹی ایم اے عملہ میں دوسرے روز بھی ہاتھا پائی

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ 228 تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی اورٹی ایم اے کے عملے کے درمیان دوسرے روز بھی ہاتھا پائی ہوئی اور ممبر صوبائی اسمبلی کیخلاف مقدمات کے اندراج کے لیے تھانہ سول (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

لائن کو درخواستیں جمع کرادی گئیں۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ بھی ٹی ایم اے کے عملے نے ایڈمنسٹریٹرعثمان خالد کی سربراہی میں کمیٹی چوک پر سستا بازر کی صورت میں قائم تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن کی کوشش کی تو ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو اپنے ساتھیوں سمیت دوبارہ آگئے اور اے ڈی سی عثمان خالد کو دھکے دئیے اور ٹی ایم اے کے اہلکارو ں کو تشدد کا نشانہ بنایا ،واقعہ کے بعد ٹی ایم اے کا عملہ جمع ہو گیا ور کئی گھنٹوں تک آپریشن کا انتظارکرتا رہا ،مگر ممبر صوبائی اسمبلی نے تجاوزات کیخلاف آپریشن نہ کرنے دیا ،بعدازاں ڈی سی او کے دفتر میں دونوں پارٹیوں میں مذاکرات ہوئے مگر کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔دوسری جانب ایپکا اور ٹی ایم اے نے ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف ضلع بھر میں ہڑتال کردی اور آج بھی ہڑتا ل جاری رہیگی ۔ ایپکا کا کہنا ہے کہ جب تک ممبر صوبائی اسمبلی کیخلاف کاروائی نہیں کی جائیگی ،ہڑتال کا سلسلہ جاری رہیگا ۔جبکہ سوموار کے روز ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے شفقت نے ممبر صوبائی اسمبلی کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ سول لائن کو درخواست دیدی ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر عثمان خالد کی جانب سے بھی ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ سول لائن کو درخواست دی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...