صحت پالیسی پر عملدر آمد میں کوتاہی برداشت نہیں ،ڈاکٹر وکیل محمد

صحت پالیسی پر عملدر آمد میں کوتاہی برداشت نہیں ،ڈاکٹر وکیل محمد

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )ضلع ملاکنڈ میں سیکر ٹری ہیلتھ کی ہدایت پر ڈاکٹرزو پیرامیڈیکس کی جنرل ڈیوٹی کا خاتمہ کر کے سو سے زائد اہلکاروں کو ان کی اصل جگہوں پر بھیج دیا ہے صو بائی حکو مت کی صحت پالیسی پر عمل در آمد میں کو ئی دباؤ اور کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی صحت کے شعبے کو قبضہ ما فیا سے آزاد اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرڈاکٹر وکیل محمد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیاانھوں نے کہا کہ مقامی ہسپتالوں و مراکز صحت کی کار کر دگی بہتر بنانے اورعوام کو علاج معا لجے کی تمام سہولتوں کی فراہمی کیلئے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے صو بائی حکومت کی ہیلتھ پالیسی کے مطابق بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں درجنوں گھوسٹ ملازمین کو ان کی ڈیو ٹیوں پر حا ضر کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ عر صہ دراز سے قائم مخصو ص گروپ کی اجارہ داری کا خاتمہ کردیا ہے جبکہ پیرا میڈیکس کی تنظیموں کو اپنے نا جائز مقاصد کیلئے استعمال کر نے والوں کی حو صلہ شکنی کی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ سما جی و سیا سی حلقوں بلدیا تی نمائندوں اور محکمے کے اہلکاروں کی بہتری اور مثبت تبد یلی کیلئے ہر تجویز کا خیر مقدم کیا جا ئے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...