ملتان کے 3 ججز کی ترقی ‘ چارج چھوڑ دیا ‘ محمد اسلم سینئر سول جج تعینات

ملتان کے 3 ججز کی ترقی ‘ چارج چھوڑ دیا ‘ محمد اسلم سینئر سول جج تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان کے 3 ججز نے ترقی پر چارج چھوڑ دیا جبکہ محمد اسلم کو سینئر سول جج ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ تفصیل (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )
کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سول جج ملتان محمد احمد سعید شیخ کو گریڈ 20 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد ملتان میں ہی ایڈیشنل سیشن جج تعینات کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض سرانجام دینا شروع کر دئیے ہیں۔ اسی طرح ملتان کے سول ججز رانا محمد اشفاق اور حافظ محمد یوسف کو گریڈ 19 میں سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی دی گئی جس پر انہوں نے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ دیا ہے جبکہ لاہور سے محمد اسلم کو سینئر سول جج ملتان تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
ججز ترقی