لیہ، قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم

لیہ، قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم

لیہ (کورٹ رپورٹر) تھانہ سٹی لیہ کے مقدمہ نمبر 597/12میں اظہار الحق (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

علوی ایڈیشنل سیشن جج لیہ نے ملزم صادق حسین عرف چھری مار کو 302میں عمر قید کی سزا اور 5لاکھ روپے مدعی کو ادا کرنے نیز جرم 394 میں چار سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ جبکہ ہمراہی ملزم کو مقدمہ سے بری کر دیا۔ مقدمہ کے حالات کے مطابق ملزم صادق حسین عرف چھری مار نے اپنے چچا زاد بھائی عبدالجبار اور عبدالنثار سے بھتہ مانگا تھا۔ جن کے انکار پر ملزم نے پستول کا فائر کر کے عبدالنثار کو زخمی کر دیا تھا۔ جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ 597/12تھانہ سٹی لیہ میں درج ہوا کیونکہ ملزمان گولی مارنے کے بعد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ جبکہ مضروب عبدالثنار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں جاں بحق ہوگیا۔ جس پر جرم 302مورخہ 25-08-12کو ایزاد کیا گیا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اظہار الحق علوی نے ملزم صادق حسین عرف چھڑی مار کو عمر قید 5لاکھ معاوضہ مدعی کو ادا کرنے اور چار سال قید اور 50ہزار جرمانہ کے سزا سنائی۔

عمر قید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...