تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما اور پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی 64 ویں برسی کل منائی جائیگی

تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما اور پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی 64 ویں برسی کل ...

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما اور پاکستان (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی4 6 ویں برسی کل (جمعرات کو) عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔انہیں متحدہ ہندوستان کا وزیر خزا نہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔وہ پاکستان کے وزیر دفاع اور دولت مشترکہ اور کشمیر سے متعلقہ امور کے وزیر بھی رہے۔وہ مشرقی پنجاب کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے۔ سیاسی زندگی کے آغاز میں بھی کانگریس کی دعوت کو مسترد کرکے قائداعظم کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہیں 16اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ (جسے بعد میں لیاقت باغ کا نام دیا گیا ) میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیاتھا ۔ برسی کے موقع پر نواب زادہ لیاقت علی خان سمیت دیگر شہدائے پاکستان کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے مساجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...