مردان ،عوامی شکایات پر ایس ایچ او شیر گڑھ معطل

مردان ،عوامی شکایات پر ایس ایچ او شیر گڑھ معطل

مردان (بیورورپورٹ)ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر فیصل شہز اد نے عوامی شکا یا ت کا فوری نو ٹس لیتے ہو ئے ایس ایچ او شیر گڑھ سب انسپکٹر انو ر خا ن کو معطل کر کے کھڈے لا ئن حا ضر کر دیا تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز شیر گڑھ میں کھلی کچہر ی کے موقع پر عوام نے پو لیس کے خلا ف شکا یا ت کے انبا ر لگا دئیے جس کی روشنی میں ڈی پی او فیصل شہز اد نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے SHOشیر گڑھ انور خا ن کو معطل کر کے لا ئن حا ضر کر دیا اور ان کے خلا ف محکما نہ کا روائی شروع کر دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...