پی ٹی آئی تحصیل چارسدہ کے تین حلقوں کی کابینہ کا اعلان

پی ٹی آئی تحصیل چارسدہ کے تین حلقوں کی کابینہ کا اعلان

چارسدہ (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر عابد خان نے تحصیل چارسدہ اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں کیلئے پارٹی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ بابر خان عمر زئی تحصیل چارسدہ کے صدر جبکہ فلک نیاز جنرل سیکرٹری نامز د۔ حلقہ پی کے 17کیلئے عزت خان ایڈوکیٹ ، پی کے18کیلئے جواد خان جبکہ پی کے 19کیلئے عزیز خان عمر زئی صدور نامز د۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ضلع چارسدہ کے ضلعی آرگنائزر عابد خان نے تحصیل چارسدہ اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں کیلئے پارٹی کابینہ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق تحصیل صدر بابر خان عمر زئی، سینئر نائب صدر عرفان اللہ خان ، تحصیل جنر ل سیکرٹری فلک نیاز خان ،سیکرٹری انفارمیشن انعام اللہ نستہ ، پی کے 17کے لئے صدر عزت خان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری رفیع اللہ ، سینئر نائب صدر جابر خان ، نائب صدر یاسر اکبر ، پی کے 18کے لئے صدر جواد خان رجڑ ، جنرل سیکرٹری جانزیب خان ، پی کے 19کے لئے صدر عزیز خان عمر زئی اور جنرل سیکرٹری الہام الدین خان پارٹی کے انٹرا الیکشن مکمل ہونے تک اپنے عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...