وائس چیئرمین وارڈ نمبر 7 کنٹونمنٹ بورڈ نے جرمانہ ادا اور جواب عدالت پیش کردیا ‘ سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی

وائس چیئرمین وارڈ نمبر 7 کنٹونمنٹ بورڈ نے جرمانہ ادا اور جواب عدالت پیش کردیا ...

ملتان (خبر نگار خصوصی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے وائس چیئرمین وارڈ نمبر 7 کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جرمانہ کے ساتھ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

جواب پیش کرنے پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ فاضل عدالت میں سابق امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان حاجی فضل حسین چانڈیو نے درخواست دائر کی تھی کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 سے ممبر منتخب ہونے والے امیدوار ہمایوں اکبر خان بعد میں وائس چیئرمین بورڈ بھی منتخب ہو گئے لیکن انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثہ جات درست طور پر ظاہر نہیں کیے جس کیوجہ سے وہ صادق و امین نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے احکامات کے باوجود جواب نہ دینے پر جرمانہ کرنے کے ساتھ جواب پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جس پر گزشتہ روز مذکورہ چیئرمین کی جانب سے جرمانہ کی رقم اور جواب پیش کردیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...