حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کیلئے تجاویز پر عملدرآمد کرے ‘ فرید مغیث شیخ

حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کیلئے تجاویز پر عملدرآمد کرے ‘ فرید مغیث شیخ

ملتان(خصوصی رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدرفرید مغیث شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مطالبات پر نظر ثانی کرے

(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

ورنہ تمام ٹیکسٹائل انڈسٹری عنقریب بند ہوجائے گی جس سے معیشت میں مزید بھونچال آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کیلئے دی گئی تجاویز پر غور کر کے عملدرآمد کا جلد اعلان کرے حکومت سے آپٹما کی بات چیت کئی مہینوں سے جاری ہے اور اس دوران سینکڑوں ٹیکسٹائل ملیں بند ہو چکی ہیں اور اگر مزید تاخیر کی گئی تو پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوجائے گی جس سے صنعت و زراعت دونوں شعبے بری طرح متاثر ہونگے جبکہ کاشتکار بھی عدم معاشی استحکام کا شکار ہوگا ۔ فرید مغیث شیخ نے مزید کہا کہ انڈیا ، چائنہ ڈمپنگ کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنی مصنوعات اپنے ملک میں بیچنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انڈیا سے سمگل ہونے والے سوتر کو روکے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 9 مطالبات، بجلی و گیس نرخوں میں کمی ، شرح سود میں کمی ، ایکسپورٹ پر سبسڈی اور انڈیا سے سمگل کئے گئے کپڑے اور گارمنٹس پر فی الفور 25 فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے اور دیگر مراعات پر سنجیدگی سے غور کرکے جلد عملد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...