ضلع ناظم پشاور کا پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ کا نوٹس

ضلع ناظم پشاور کا پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ کا نوٹس

پشاور( کرائمز رپورٹر )ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ میں اضافے کا نوٹس ٗ راشنگ کنٹرولر کو ازخود صبح سویرے سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں موجود رہنے کے احکامات ٗ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو بھی تین اوقات میں کارروائیاں کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ میں خودساختہ اضافے پر سخت برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راشننگ کنٹرولر کو صبح 5 بجے ازخود سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں موجود رہنے اور بولی کے وقت سبزی اور فروٹ منڈی میں سرکاری نرخ نامہ مرتب کرنے کے احکامات جاری کیں اور تاکید کی کہ مصنوعی گرانفروشی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ریٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے جبکہ سرکاری نرخ نامہ جاری ہونے کے بعد فوڈ انسپکٹروں اور اسسٹنٹ کمشنر پشاور اور تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کو روزانہ تین اوقات صبح ٗ دوپہر اور شام اپنے اپنے علاقوں میں چھاپے مارنے اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرنے والوں کو براہ راست جیل منتقل کرنے اور سخت سے سخت سزا دینے کے احکامات جاری کیں جبکہ راشننگ کنٹرولر کو تمام اشیاء خوردونوش کے نرخنامے ضلع ناظم آفس دفتری اوقات میں جمع کرنے کے احکامات بھی جاری کیں تمام تر کارروائیوں کی روزانہ کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...