چوہدری شفقت حسنین کی تلمبہ آمد، 6مقتولین کے گھر جاکر وزیراعلیٰ کی جانب سے اظہارتعزیت کیا

چوہدری شفقت حسنین کی تلمبہ آمد، 6مقتولین کے گھر جاکر وزیراعلیٰ کی جانب سے ...

تلمبہ(نمائندہ پاکستان228نمائندہ پاکستان) گزشتہ دنوں تلمبہ کی نواحی بستی گوسائیاں والی موضع جنگل میاں چنگو کے رہائشی دو خواتین (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

سمیت سات افراد قتل ہو گئے تھے،جن میں سکھیراخاندان کے چھ افرادشامل ہیں ،ان کے قتل پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے نوٹس لیا تھا اور گزشتہ روز وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مشیروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری شفقت حسنین پاندہ مقتولین کے لواحقین سے اظہارتعزیت کے لیے ان کے گھربستی گوسائیاں والاپہنچے اوروزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اظہارتعزیت کیا۔انہوں نے مقتولین کے ورثا اورلواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ مدعی مقدمیہ کو ملزمان کی طرف سے ابھی بھی دھمکیاں مل رہی ہیں جس پر انہوں نے وہاں موجودڈی پی اوخانیوال جہانزیب نذیرخان کومقتولین کے ورثاکواورمدعی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی اورمقتولین کے گھر پر پولیس اہلکارتعینات کرنے کی ہدائت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری اظہرپاندہ، محمد آصف خان بلوچ، غلام شبیراورسردارعاشق مجید ڈوگر کے علاوہ کئی دیگر بھی موجودتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...