حجاج کی مہمان نوازی اور مقامات مقدسہ کے انتظامات سعودی عرب کا حق ہے ‘ حافظ مسعود عبدالرشید

حجاج کی مہمان نوازی اور مقامات مقدسہ کے انتظامات سعودی عرب کا حق ہے ‘ حافظ ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان)حجاج کرام کی مہمان نوازی ،اور مقامات مقدسہ انتظامات سعودی عرب کا حق ہے کسی بھی ملک کو اس میں دخل اندازی سے باز رہناچاہیے ۔ماضی میں انتہائی مخدوش مالی اور (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

موسمی حالات میں بھی سعودی عرب حجاج کرام کی خدمات احسن انداز میں سرانجام دیتا رہا ہے ،ایران کو سانحہ منی کی آڑ میں امت مسلمہ میں تفرقہ پیدا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے حج انتظامات ،حجاج کرام کی مہمان نوازی ،اور مقامات مقدسہ مکہ المکرمہ اور مدینہ کے انتظامات ایک طویل عرصہ سے آل سعود اور سعودی عوام کا امتیاز چلے آرہے ہیں ۔اور وقت گزرنے کے ساتھ سعودی عرب خادم حرمین شریفین کی سربراہی میں اپنی بساط اور طاقت سے بڑھکران انتظامات میں مزید بہتری پیدا کرتاجارہا ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس اسلامی پاکستان کے چیئرمین اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر نے سعودی اسلامک کال بیورو کے مدیر شیخ ابو سعد محمد بن سعد الدوسری سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو سانحہ منی کی آڑ میں امت مسلمہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے باز رہنا چاہیے ورنہ اس کے نتائج ایران کے سوچ سے بالا تر ہونگے ،امت مسلمہ خادم حرمین شریفین کو اسلام اور مسلمانوں کا قائد اور خیر خواہ جانتی ہے ،اور اس میں پوری دنیا کے مسلمانوں میں کوئی دو رائے نہیں پائی جاتی کہ حرمین شریفین کی خدمت، حج انتظامات، اور حجاج کرام کی مہمان نوازی خادم حرمین شریفین کا اعزاز وامتیاز اور استحقاق ہے جو اللہ رب العزت نے انکو توحید اور قرآن کی خدمت کی بنا پر عطا کیا ہے ،اس لیے جب تک اللہ آل سعود پر مہربان ہے اور ان سے راضی ہے تب تک یہ اعزاز اور استحقاق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا جو ایسی کوشش کرے گا اس کا انجام ابراہہ سے بد تر ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...