دوہرے قتل مقدمہ کافیصلہ ، ملزم کو 2بارسزائے موت 3لاکھ جرمانہ

دوہرے قتل مقدمہ کافیصلہ ، ملزم کو 2بارسزائے موت 3لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(نمائندہ خصوصی)بہاولنگر کے مشہور دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ۔ملزم کو2بارسزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا۔ملزم نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور تین سالہ معصوم بچی (بقیہ نمبر25صفحہ7پر )
کو گلا دباکربے دردی سے قتل کیا تھا۔مقدمہ میں نامزد دودیگر ملزمان بری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نثارعلی خان نے بہاولنگر کے مشہور دوہرے قتل کے مقدمہ جس میں 2014ء جب ملزم ندیم نے گھریلو تنازعہ پر اپنی بیوی خورشیدبی بی اور 3سالہ بیٹی ساجدہ کوبے دردی سے گلا دباکر قتل کردیا تھا سیشن جج نے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد ملزم ندیم کو دو بار سزائے موت اور 3لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا جبکہ دیگر دو ملزمان جن میں خاتون رانی اور یوسف کا مقدمہ سے بری کردیا قتل کے مقدمہ کافیصلہ سنتے ہی مقدمہ مدعی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں انصاف مل گیا ہے اور ملزم کو اسکے کیے کی سزا ہم مجرم ندیم کی سزائے موت پرعملددآمد تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔