کوہاٹ کے ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ 8 مسلح افراد گرفتار

کوہاٹ کے ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ 8 مسلح افراد گرفتار

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ گمبٹ پولیس نے ریسٹ ہاؤس پر چھاپے کے دوران آٹھ افراد کو اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق غیر قانونی اور مخدوش سرگرمیوں کے حوالے سے موصولہ عوامی شکایات پر فوری اور مؤثر کاروائی یقینی بناتے ہوئے تھانہ گمبٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر غلام مرتضیٰ اور اے ایس آئی نور محمد نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ علاقائی حدود کے دور افتادہ علاقے توئے بانڈہ میں واقع ریسٹ ہاؤس پر رات گئے چھاپہ مارا جہاں مقیم آٹھ افراد مظہر خان سکنہ بہاولنگر،عثمان خان،سرفراز،ارشدشاہ،اسامہ،نعمان خان،ذبیر خان اور محمد عمر ساکنان بہزادی چکر کوٹ کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مجموعی طور پر 375گرام چرس اور تیس بور پستول بمعہ درجنوں کارتوس قبضے میں لیکر انکے خلاف تھانہ گمبٹ میں مقدمات درج کرلئے گئے۔پولیس کے مطابق ان افراد کو نشے میں دھت ہوائی فائرنگ کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ انکے مجرمانہ فعل کے ارتکاب سے مقامی آبادی کو شدید خطرہ لاحق تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...