ترقیاتی سکیموں میں کوئی رکاؤٹ برداشت نہیں کی جائیگی ،سید داؤد جان

ترقیاتی سکیموں میں کوئی رکاؤٹ برداشت نہیں کی جائیگی ،سید داؤد جان

مردان ( بیورورپورٹ) ضلع مردان کی ترقیاتی سکمیوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ معیاری کام نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائیگا۔ اور غفلت کے مرتکب افسران کو ضلع بد ر کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار مواصلات و تعمیرات کے چیف اینجینئر نارتھ خیبر پختونخوا پشاور سید داؤد جان خان نے مردان میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی ، عبید خان مایار ، زاہد خان درانی اور طفیل انجم نے شرکت کی۔ چیف اینجینئر نے کہا کہ افسران کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ موجودہ وقت میں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہے۔ اس موقع پر موجود تمام ممبران نے تفصیل کیساتھ ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے بات چیت کی۔ ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی مردان کے چےئرمین ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیری اور معیاری کام ہونے چاہیے کیونکہ ہم عوام کو جوابدہ ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...