کالا باغ ڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،رحم بادشاہ

کالا باغ ڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،رحم بادشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ) کالا باغ ڈیم پختونوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔پختون قوم پر حکمرانی کرنے والے پنجاب کے مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں۔ با چا خان کے پیرو کار جان دینگے مگر کسی صورت کالا باغ ڈیم نہیں بننے دینگے ۔ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے بیانات جاری کرنے سے پہلے اپنا دماغی علاج کرائیں۔ میاں رحم بادشاہ ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر میاں رحم بادشاہ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پختون قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ با چا خان کے پیرو کار فلسفہ عدم تشدد پر عمل پیرا ہیں لیکن اگر پختون قوم کو ڈبونے کی سازش کی گئی تو جان لینا اور جان دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم پختون قوم کی تباہی کا منصوبہ ہے اور پختون قوم کو کبھی بھی تباہ نہیں ہو نے دینگے بلکہ منصوبہ بنانے والوں کو منہ توڑ جواب دینگے ۔ انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پختون قوم پر حکمرانی کرنے والے پنجاب کی مفادات کی وکالت کر رہے ہیں۔ با چا خان کے پیرو کار جان دینگے مگر کسی صورت کالا باغ ڈیم نہیں بننے دینگے ۔ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے بیانات جاری کرنے سے پہلے اپنا دماغی علاج کرائیں۔