بڑے نازک دورمیں وزیرخارجہ تھی، سب پتاہے کس سے کیسے نمٹنا ہے،ہیلری کلنٹن

بڑے نازک دورمیں وزیرخارجہ تھی، سب پتاہے کس سے کیسے نمٹنا ہے،ہیلری کلنٹن
بڑے نازک دورمیں وزیرخارجہ تھی، سب پتاہے کس سے کیسے نمٹنا ہے،ہیلری کلنٹن

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق امریکی وزیر خارجہ و پہلی خاتون صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ بڑے نازک دورمیں وزیرخارجہ تھی اور انہیں سب پتاہے کہ کس سے کیسے نمٹنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکامیں صدارتی امیدواربننے کے5 ڈیموکریٹ خواہشمندوں کے پہلے عوامی مباحثے میں پہلی خاتون صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن مخالفین پرحاوی ر ہیں۔انہوں نے مباحثے کے دوران جیت کیلئے پارٹی پوزیشن تبدیل کرنے کے الزامات کوسختی سے مسترد کردیا ۔لاس ویگاس میںہونے والے اس مباحثے میں ہیلری کلنٹن اورڈیموکریٹک جماعت کے برنی سینڈرزکے درمیان مکالمہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے انتہائی مشکل دور میں وزارت خارجہ کی ذمہ داریاںانجام دیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنا جانتی ہیں اور انہیں سب پتا ہے کہ کس سے کیسے نمٹنا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...