سمجھوتہ ایکسپریس بحال ، بھارت میں پھنسے 19 مسافر پاکستان کیلئے روانہ

سمجھوتہ ایکسپریس بحال ، بھارت میں پھنسے 19 مسافر پاکستان کیلئے روانہ
سمجھوتہ ایکسپریس بحال ، بھارت میں پھنسے 19 مسافر پاکستان کیلئے روانہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس بحال کردی ہے جبکہ نئی دہلی میں پھنسے 19 پاکستانی مسافروں کو لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کے بند ہونے کے باعث31 پاکستانی مسافر بھارت میں پھنس گئے تھے جن میں سے 19 مسافروں کو دوستی بس کے ذریعے بدھ کے روز صبح ساڑھے 5 بجے دہلی سے لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے ۔

دوسری طرف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے میں 2 روز چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت میں کسانوں کے مظاہروں کے باعث پاکستان میں روک دیا گیا تھا جس کے باعث دونوں طرف کے مسافراپنے وطن جانے سے محروم رہ گئے تھے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...