ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع

ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع
ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

بدھ کے روز انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران مقدمہ کے تفتیشی افسر پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے تفتیشی افسرکو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رؤف صدیقی کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق رؤف صدیقی کے خلاف ضلع شرقی کے مختلف تھانوں میں 23 مقدمات درج ہیں جن میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

مزید : کراچی


loading...