سندھ حکومت کا ایک دفتر دبئی میں بھی کھل گیا، صوبائی وزیرکاقیام ، میٹنگز کیلئے افسرا ن کے دبئی جانے کا انکشاف

سندھ حکومت کا ایک دفتر دبئی میں بھی کھل گیا، صوبائی وزیرکاقیام ، میٹنگز ...
سندھ حکومت کا ایک دفتر دبئی میں بھی کھل گیا، صوبائی وزیرکاقیام ، میٹنگز کیلئے افسرا ن کے دبئی جانے کا انکشاف

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی صوبائی حکومت انٹرنیشنل ہوگئی کیونکہ نہایت اہم ڈیپارٹمنٹ دبئی سے چلایاجارہاہے ، آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی کہ ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے معاملات متعلقہ وزیرشرجیل انعام میمن دبئی سے بیٹھ کر چلارہے ہیں ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جولائی میں چارج سنبھالنے والے شرجیل میمن انعام تمام محکمانہ میٹنگز بھی دبئی میں کررہے ہیں اوراس کا مطلب یہ ہواکہ محکمے کا متعلقہ عہدیدار جوان سے ملناچاہے ، اسے دبئی کاسفر کرناپڑتاہے لیکن فنڈز کی قلت کے دعووں کے باوجود ان دوروں کے اخراجات محکمے کی طرف سے اداکیے جارہے ہیں جبکہ شرجیل انعام میمن گزشتہ تین ماہ سے دبئی میں مقیم ہیں ۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید بتایاکہ حالیہ دنوں میں صوبائی وزیرسے ایک میٹنگ کیلئے ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئر دبئی گئے جہاںڈیولپمنٹ سکیموں سے متعلق شرجیل میمن کو بریفنگ دی اور سفری اخراجات، رہائش اور دیگر اخراجات ڈیپارٹمنٹ کے پبلک فنڈسے اداکیے گئے جبکہ سندھ سیکریٹریٹ میں موجود شرجیل میمن کے دفتر کو گزشتہ تین ماہ سے تالے لگے ہیںجس کیو جہ سے صوبے کے مختلف لوگوں کو وزیرموصوف سے ملے بغیر ہی واپسی کی راہ دیکھناپڑتی ہے۔

سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن سرکاری دفاتر پر ایف آئی اے اور نیب کے چھاپوں کی وجہ سے ملک سے چلے گئے تھے تاہم اُنہوں نے اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات مسترد کردیے ۔ اُن کاکہناتھاکہ میڈیا ٹرائل کے علاوہ ایسی کوئی بات نہیں جیسے کہ میڈیا کے کچھ لوگوں نے معاملے کو طول دے رکھاہے ، وہ کچھ دنوں کیلئے پاکستان آئے تھے لیکن پھر جلدہی دبئی واپس چلے گئے ۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق  شرجیل میمن کے ترجمان نے کہاکہ اُنہیں پارٹی کی طرف سے دبئی میں خصوصی ذمہ داری سونپی گئی جس کی وجہ سے وہ وہاں مقیم ہیں ، پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی دبئی میں موجود ہے اور وہ آنیوالے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ان کی معاونت کررہے ہیں ، وہ ویڈیو لنک کے ذریعے محکمانہ میٹنگز کا انعقاد کرتے ہیں اورلمحہ بہ لمحہ آگاہ رہتے ہیں ۔ ترجمان کاکہناتھاکہ صوبائی وزیرمحکمانہ معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ، تمام انتظامی معاملات سیکریٹری ہی دیکھتے ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شرجیل میمن نہ صرف ورکس اینڈسروسز ڈیپارٹمنٹ کو دیکھتے ہیں جو کہ مختلف منصوبوں کیلئے بجٹ مختص اور جاری کرتاہے بلکہ صوبائی آرکائیوڈیپارٹمنٹ کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں ۔

مزید : کراچی /Headlines


loading...