اعجاز بٹ کو چاہیے کہ وہ اپنی عمرکالحاظ کریں اور جھوٹ نہ بولیں: احمد شہزاد

اعجاز بٹ کو چاہیے کہ وہ اپنی عمرکالحاظ کریں اور جھوٹ نہ بولیں: احمد شہزاد
اعجاز بٹ کو چاہیے کہ وہ اپنی عمرکالحاظ کریں اور جھوٹ نہ بولیں: احمد شہزاد

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے سابق چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ کو جھوٹ نہ بولنے کی ترغیب دے دی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں احمدشہزاد نے کہا ہے کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتاہے اور جسے چاہتاہے ذلیل کرتاہے۔کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے وقار یونس کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلارہے ہیں۔ حالانکہ سب کو پتا ہے کہ وہ ان کی کتنی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچپن سے اپنی ماں سے بڑوں کی عزت کرنے کا سبق سیکھا ہے مگر ان کی جو اس قابل ہوں۔ اعجاز بٹ کو چاہیے کہ وہ اس عمر میں جھوٹ نہ بولیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا تھا کہ احمد شہزادکی حرکتوں سے تنگ آکر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے انہیں تھپڑمارا تھا جبکہ احمد شہزادٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کو نوکروں کی طرح جوتے پہنایا کرتے تھے۔

مزید : کھیل


loading...