بے نظیر قتل کیس ،سابق ایس ایس پی طاہر ایوب کی آئندہ سماعت میں پیش ہونے کی یقین دہانی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )بے نظیر قتل کیس میں اشتہاری قرار دیئے گئےسابق ایس ایس پی طاہر ایوب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا ہے جس میں طاہر ایوب نے آئندہ سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔سابق ایس ایس پی طاہرایوب کی غیرحاضری پرایف آئی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ طاہرایوب سے ابطہ ہواہے،وہ بیرون ملک ہیںاور وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے آجائیں گے۔قبل ازیں ایس ایس پی طاہر ایوب کو اشتہاری قرار دیئے جانے کی کارروائی مکمل کرلی گئی تھی اور ان کیخلاف اشتہارات جاری کیئے گئے جو ان کی رہائش گاہ کے باہر چسپاں کیئے گئے تھے ۔ عدالت نے ایس ایس پی طاہر ایوب کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر تے ہوئے حکم دیا کہ19اکتوبر کوطاہر ایوب کو گرفتا ر کر کے پیش کیا جائے ۔راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں رائے ایوب مارتھ نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی جس کے دوران وکیل صفائی نے مقدمہ کے مدعی انسپکٹر کاشف ریاض پر جرح مکمل کی جس کا فیصلہ آئندہ سماعت میں سنا یا جائے گا ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔عدالت نے ممبرجے آئی ٹی انسپکٹرطارق کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیئے۔