لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے غیرفعال پرنسپل کی بحالی کی درخواست مستردکر دی

لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے غیرفعال پرنسپل کی بحالی کی درخواست مستردکر ...
لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے غیرفعال پرنسپل کی بحالی کی درخواست مستردکر دی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے غیرفعال پرنسپل آغاغضنفرکی بحالی کی درخواست مستردکر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آغا غضنفرنے اپنے عہدے پربحالی کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھاجس کی سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کی۔عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے جبکہ سپریم کورٹ کافیصلہ تھا کہ کنٹریکٹ ملازمین کے کیسوں کی سماعت ہائیکورٹ نہیں کرسکتی۔لہذا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میںیہ درخواست قابل سماعت نہیںہے ۔عدالت میں کہا گیا کہ بورڈ آف گورنرزاورپرنسپل کے درمیان معاہدہ طے تھااور آغاغضنفرکومعاہدے کی شقیں مکمل کرتے ہوئے عہدے سے ہٹایاگیا۔

مزید : لاہور


loading...