زرداری نے ایجنٹ کے ذریعے کک بیک وصول کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب

زرداری نے ایجنٹ کے ذریعے کک بیک وصول کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب
زرداری نے ایجنٹ کے ذریعے کک بیک وصول کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب کے ایڈیشنل ڈپٹی پر اسیکیو ٹر جنرل نے عدالت کو بتایا ہے کہ اے آر وائی گولڈ کا لائسنس اورارسس ٹریکٹر کی خریداری کے ٹھیکے دینے میں کک بیکس کی رقم آ صف علی زرداری نے اپنے ایجنٹ جین شلیگل مچ کے ذریعے وصول کی۔ وائٹ کالر کرائم ثابت کرنامشکل ہوتا ہے ۔تیاری کیلئے مزید مہلت دی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی اے آروائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس سے بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس نورالحق قریشی نے کہا جس بینگ اکاﺅنٹ میںرقم ٹرانسفر ہوئی اس کا نمبر یا اکاﺅنٹ ہولڈر سے ملزم کا تعلق نہیں بتایا گیا۔ چودھری ریاض نے کہا احتساب بیورو کے سابق جوائنٹ سیکرٹری حسن وسیم افضل سے رابطہ نہ ہونے پر ان کی گواہی ترک کی گئی۔ جسٹس نورالحق قریشی نے کہا حسن وسیم افضل احتساب بیورو کا عہدیدار اور سرکاری ملازم تھا جسے آ پ ٹریس نہیں کرسکتے۔

مزید : اسلام آباد


loading...