میرا ڈرامہ ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئی

میرا ڈرامہ ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئی
میرا ڈرامہ ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئی

  


ملتان (ویب ڈیسک)کھٹی میٹھی انگریزی بولنے والی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا ۔ ملتان کے پروڈیوسر کے ساتھ بھی ہاتھ کرگئیں ، پورا معاوضہ لینے کے باوجود سٹیج ڈرامہ ادھورا چھوڑ کر لاہور پہنچ گئیں ۔

 اداکارہ میرا نے ملتان کے مقامی تھیٹر کے ساتھ 8 شوز کی پرفارمنس کا معاہدہ کیا اور 7 لاکھ روپے معاوضہ بھی لے لیا تاہم 6 شوز کرنےکے بعد ہی میرا نے پروڈیوسر کو بتائے بغیر لاہور کی راہ لی جس پر سٹیج ڈرامے کے پروڈیوسر زوار بلوچ ناراض ہیں ، کہتے ہیں معاہدے کے مطابق مکمل رقم ادا کی ۔ ڈرامہ ادھورا چھوڑ کر جانے کے باعث انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا ہوا ہے ۔ میرا کے مبینہ طور پر جھانسا دینے پر پروڈیوسر نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے ۔

مزید : تفریح


loading...