شعیب ملک نے ڈبل سینچری اور اسد شفیق نے سینچری بنادی ، انگلینڈ کی سِٹی گم

شعیب ملک نے ڈبل سینچری اور اسد شفیق نے سینچری بنادی ، انگلینڈ کی سِٹی گم
شعیب ملک نے ڈبل سینچری اور اسد شفیق نے سینچری بنادی ، انگلینڈ کی سِٹی گم

  


ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستانی بلے بازشعیب ملک نے 367 گیندوں پر ڈبل سینچری بنادی ہے جبکہ ان کے فوری بعد ساتھی کھلاڑی اسد شفیق نے بھی193 گیندوں پر سینچری بناکر پاکستان کا سکور136 اوورز میں 458 رنز پر پہنچادیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر286 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ 98، یونس خان 38، شان مسعود02 اور کپتان مصباح الحق 03 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے ہیں۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...