نجی بجلی گھروں میں کرپشن ، خواجہ آصف نے پنڈورا بکس کھول دیا

نجی بجلی گھروں میں کرپشن ، خواجہ آصف نے پنڈورا بکس کھول دیا
نجی بجلی گھروں میں کرپشن ، خواجہ آصف نے پنڈورا بکس کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) موجودہ حکومت میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے ، حکومت کے ایک اہم وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے اربوں ڈالر کرپشن کی بات کی ہے جو وزیراعظم نواز شریف کے لیے یقینی طور پرتشویشناک بات ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آ صف نے کہا کہ اعلیٰ ترین حکومتی ریگولیٹری ادارے جن میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور نیپرا شامل ہیں ان میں ملی بھگت ہے، تیل سے بجلی بنانے والے ان کارکانوں میں اربوں کی کرپشن ہو رہی ہے۔ ایک آئل لابی منظم انداز میں کام کر رہی ہے۔ اربوں ڈالر کمارہی ہے اور حکومت کے ایل این جی منصوبے کے خلاف کام کر رہی ہے مگر حکومت بے بس ہے۔ اس سے پہلے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی ایک لابی کا ذکر کر چکے ہیں۔

کامران خان نے کہا کہ اس ملک کا کیا ہوگا جس کا وزیر کہہ رہا ہے اسے دھمکیاں ملی ہیں، لالچ دیا جا رہا ہے لیکن ان لوگوں کے خلاف تحقیقات نہیں کرائی جاتی۔ ایسے افراد کے نام کیوں نہیں لیتے؟۔ 

مزید :

لاہور -