سی این جی نرخ مقرر کرنے کا اختیار مالکان کو دینے کیلئے سمری تیار

سی این جی نرخ مقرر کرنے کا اختیار مالکان کو دینے کیلئے سمری تیار
سی این جی نرخ مقرر کرنے کا اختیار مالکان کو دینے کیلئے سمری تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت پٹرولیم نے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سی این جی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار مالکان کو دینے کیلئے سمری تیار کر لی ہے۔ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کی منظوری کے بعد ہر شہر میں سی این جی کی مختلف قیمت مقرر ہو گی۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق پنجاب کے بعد دیگر صوبوں میں بھی سی این جی کی یکساں قیمت کا میکنزم ختم کیا جا رہا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے ایسی سی کیلئے سمری تیار کر لی ہے جس میںپنجاب کی طرز پر سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مالکان کو گیس کلوریفک ویلیو، ٹیکسز اور مختلف بجلی ریٹس کے باعث نقصان کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق او گرانے بھی تینوں صوبوں میں یکساں قیمت کا موجودہ میکنزم ختم کر کے سی این جی کی قیمت کا اختیار ما لکان کو دینے کی سفارش کی ہے۔ قیمت ڈی ریگولیٹ ہونے سے سی این جی کی قیمت کم ہو سکتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -