شعیب ملک نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کے بہترین 245 رنز سکو ر کیے
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنےٹیسٹ کیریئر کے بہترین 245 رنز بنالیے ہیں لیکن بالآخر قسمت ساتھ چھوڑ گئی ۔
پانچ سال بعد کم بیک کرنے والے شعیب ملک نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزتک 420 گیندوں پر 24 چوکوں اور4 چھکوں کی بدولت یہ ہدف عبور کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی حالیہ سیریز میں بہت سے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ میچ کے پہلے روز یونس خان نے جاوید میانداد کا 30 سال پرانا 8832 رنز کا ریکارڈ توڑاتھا جس پر انہیں آئی سی سی کی طرف سے کنگ خان کا خطاب دیا گیا تھا جبکہ شعیب ملک پاکستانی ٹیم کی طرف سے 245 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے جس پر ثانیہ مرزا نے بھی اللہ کا شکر اداکیا۔