ہوائی جہازوں کے مسافروں کی بین الاقوامی پروازیں مزیدطویل ہونے والی ہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔

ہوائی جہازوں کے مسافروں کی بین الاقوامی پروازیں مزیدطویل ہونے والی ہیں ...
ہوائی جہازوں کے مسافروں کی بین الاقوامی پروازیں مزیدطویل ہونے والی ہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں روس کے فضائی حملے شروع ہونے کے بعد یورپی ایجنسی نے ایئرلائنز کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے کہ وہ عراق، ایران اور بحر قزوین کے اوپر پرواز کرنے سے گریز کریں۔ روس کی طرف سے رواں ہفتے کہا گیا تھا کہ اس کی افواج بحر قزوین سے شام پر میزائل حملے کر رہی ہیں جو 1000کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے۔ یورپی ایجنسی نے ایئرلائنز کو اس علاقے میں پرواز کرنے سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سے جانیوالی پروازوں کے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے ۔

چین کا تہلکہ خیز اقدام ، متنازعہ ترین علاقے پر ایسی چیزتعمیر کردی کہ امریکہ غصے سے لال پیلاہوگیا،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی طرف سے بھی ایئرلائنز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ شام، عراق اور ایران کے بعض علاقوں کے اوپر پرواز کرنے سے گریز کریں کیونکہ وہاں فضاءمیں جہازوں کو سنگین خطرہ ہو سکتا ہے۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 9اکتوبر کو تمام ایئرلائنزکی پروازوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے ایک آگاہی بلیٹن نشر کیا ہے تاکہ پائلٹ جہازوں کو میزائلوں سے بچا سکیں۔ان ہدایات کی روشنی میں مشرق اور مغرب کے درمیان فضائی پروازوں کا فاصلہ قدر طویل ہوجائے گا۔

وہ ائیرلائن جس کی ائیر ہوسٹسز کو زبردستی سامان والی جگہ میں بند کر دیا گیا، تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

ایجنسی کا کہنا ہے کہ عراق کے بعض علاقوں پر جہازوں کو پرواز کرنے سے پہلے ہی منع کیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں یوکرائن پر روس کے فضائی حملوں کے دوران بھی ایک طیارہ میزائل لگنے سے گر گیا تھا۔ تاہم اس وقت بھی روس کی طرف سے اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ جہاز ان کے میزائل سے نہیں گرا۔واضح رہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی ممالک کی ایوی ایشن اتھارٹیز نے اپنی فضائی کمپنیوں کو ان علاقوں میں پرواز سے گریز کرنے کی وارننگ دی ہے۔

اگر آپ آن لائن سستی ٹکٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بک کرتے وقت یہ ایک کام ضرور کرلیں

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...