لیگی رکن اسمبلی امجد فاروق کھوسوکے الیکشن آفس میں مبینہ طورپر خودکش حملہ ، ضلع کونسل کے امیدوار سمیت7 افراد جاں بحق،10 سے زائد زخمی

لیگی رکن اسمبلی امجد فاروق کھوسوکے الیکشن آفس میں مبینہ طورپر خودکش حملہ ، ...
لیگی رکن اسمبلی امجد فاروق کھوسوکے الیکشن آفس میں مبینہ طورپر خودکش حملہ ، ضلع کونسل کے امیدوار سمیت7 افراد جاں بحق،10 سے زائد زخمی

  


ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)تونسہ شریف میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار امجد خان کھوسہ کے الیکشن آفس میں  مبینہ خود کش حملے میں ضلع کونسل کے امیدوار سمیت7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائدزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق امجد خان کے ڈیرے پر دھماکے سے چھت گر گئی اور دھماکے کے وقت بلدیاتی الیکشن کے سلسلے ڈیرے پر کئی لوگ موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے امجد خان کھوسو اس وقت موقع پر موجود نہیں تھے ۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیرے کو الیکشن آفس میں تبدیل کیاگیا تھا اور ساتھ ہی رہائش گاہ بھی ہے تاہم ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ، زیادہ ترزخمی شیشے اور ملبے کے نیچے دبنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے اور ملبے سے نکالنے کیلئے ریسکیوکارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ ڈی پی او ڈی جی خان نے بتایاکہ آدھا گھنٹہ قبل کیمپ آفس میں دھماکے کی اطلاع ملی جس پر فورسز موقع پر پہنچ گئیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ 

ڈی سی او ڈی جی خان ندیم نے بتایاکہ تحقیقات کا آغاز کردیاگیاہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خود کش معلوم ہوتاہے کیونکہ موقع سے ایک سر ملاہے تاہم  حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ دیگر زخمیو ں ، شہید ہونیوالوں یا  لاپتہ افراد کی تصدیق ، تحقیقات کے بعد حتمی طورپر  دھماکے کی نوعیت کے بارے میں اعلان کیاجائے گا۔ اُنہوں نے بتایاکہ سیکیورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں تھے ، الیکشن کی گہما گہمی ہے اور ہر کوئی آجا سکتاتھا۔ 

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت ڈیرے پر کسی قسم کی سیکیورٹی نہیں تھی تاہم 10,15 لوگ موجود تھے، ملبہ ہٹانے کیلئے مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے ۔ 

امجد فاروق کھوسو کے ذاتی محافظ نے دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ رکن اسمبلی خیریت سے ہیں ۔ خاندانی ذرائع نے بتایاکہ امجد کھوسو ڈیرہ غازی خان میں موجود ہیں اور اُنہیں پہنچنا تھا تاہم کسی مصروفیت کی وجہ سے بروقت ڈیرے پر نہیں پہنچ سکے اور  نشانہ بننے سے بچ گئے ۔ 

بعدازاں اے آروائے نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے امجد کھوسو کو کہناتھاکہ جاں بحق ہونیوالوں میں ضلع کونسل کا امیدوار بھی شامل ہے اور دیگر بھی تمام قریبی دوست تھے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں ملی تھی ، وہ اسلام آباد میں ایک میٹنگ کے سلسلے میں آئے تھے اور دھماکے کی اطلاع کے بعد ڈی جی خان جانے کیلئے راستے میں، دھماکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے اور انسان دشمنوں کے خلاف ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے ۔

مزید : ڈیرہ غازی خان /اہم خبریں


loading...