ملائیشین مسافر طیارے کو روسی میزائل سے نشانہ بنایا گیا: انکوائری رپورٹ

ملائیشین مسافر طیارے کو روسی میزائل سے نشانہ بنایا گیا: انکوائری رپورٹ
ملائیشین مسافر طیارے کو روسی میزائل سے نشانہ بنایا گیا: انکوائری رپورٹ

  


دی ہیگ (ویب ڈیسک)یوکرائن میں 17 جولائی 2014 کو تباہ ہونے والے ملائشیا کے طیارے ایم ایچ 17 کو روسی ساختہ میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجہ میں298 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ بات ہالینڈ کے سرکاری ادارہ ڈچ سیفٹی بورڈ کی قیادت میں بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم کی جانب سے 15 ماہ کی تحقیقات کے بعد جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور جا رہا تھا کہ یوکرین کی فضائی حدود میں اسے روسی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقہ سے زمین سے فضا میں مار کر نیوالے بی یو کے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جس میزائل سے طیارے کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ سابق سوویت یونین کے دور میں تیار کیا گیا تھا۔ ادھر روس نے طیارے کی تباہی سے متعلق دچ تحقیقات کو جھوٹ اور متعصبانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...