کہانیاں بھیلائی جارہی ہیں، برطانیہ جانے پر پابندی نہیں : میرا

کہانیاں بھیلائی جارہی ہیں، برطانیہ جانے پر پابندی نہیں : میرا
کہانیاں بھیلائی جارہی ہیں، برطانیہ جانے پر پابندی نہیں : میرا

  


لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرانے کہا ہے کہ مجھ پر برطانیہ جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے میرے خلاف من گھڑت کہانیا ں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ میں چند ماہ قبل ہی وہاں سے ہو کر آئی ہوں او ر جب اپنے خیراتی ہسپتال کے لیے فنڈریزنگ شروع کی تو انگلینڈ بھی جاﺅں گی۔ مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ غلط افواہوں اور من گھڑت کہانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر میں کراچی شفٹ ہو رہی ہوں تاکہ میں ایک اچھے ماحول میں رہ کر کام کر سکوں۔کراچی میں پازیٹو لوگ ہیں جہاں میں ایک نئی انرجی کے ساتھ کام کروں گی۔ میرا کا کہنا تھا کہ میں نے ملتان میں نمائش پذیر ہونے واے سٹیج ڈرامہ میں تین روز اپنے فن کا مظاہرہ کیا جہاں شائقین کی طرف سے بے پناہ پذیر ائی ملی ملتان کی سرزمین سے مجھے بہت پیار ملا جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

مزید : تفریح


loading...