نیلم جہلم پاور منصوبے کی لاگت میں 138 ارب روپے اضافے کا فیصلہ، وصولی صارفین سے کی جائے گی

نیلم جہلم پاور منصوبے کی لاگت میں 138 ارب روپے اضافے کا فیصلہ، وصولی صارفین سے ...
نیلم جہلم پاور منصوبے کی لاگت میں 138 ارب روپے اضافے کا فیصلہ، وصولی صارفین سے کی جائے گی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے نیلم جہلم پاور منصوبے کی لاگت میں 138 ارب روپے کے اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اضافی رقم بھی صارفین سے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔یاد رہے کہ نیلم جہلم منصوبے کی مد میں پہلے ہی صارفین سے بجلی کے بلوں میں رقم کی وصولی کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق وزارتِ پانی و بجلی نے لاگت میں اضافے کی سمری ایکنک کو ارسال کردی ہے ۔ 138 ارب روپے کے اضافے کے بعد نیلم جہلم ہائیڈروپاورپلانٹ منصوبہ کی لاگت 416 ارب روپے ہوجائے گی۔

اس سے قبل حکومت نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت میں بھی اضافہ کیا تھا جس سے منصوبہ کی لاگت27 ارب روپے سے بڑھ کر 84 ارب روپے پر پہنچ گئی تھی۔

مزید : بزنس /اہم خبریں


loading...